بارشیں اورژالہ باری کےپیش نظرپی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا۔ترجمان پی ڈی ایم اےکےمطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی۔ 29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اےکےمطابق مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔ حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔ ترجمان پی ڈی ایم اےکےمطابق بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کوتاہی یا غیر ذمہ داری ہرگز برداشت نہیں ۔ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ شہریوں سے گزارش ہے طوفان میں بجلی کے کھمبوں سے دوررہیں ۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں ۔ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
بارشیں اورژالہ باری،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
Apr 27, 2024 | 13:07