دانش نواز کا پاکستانی ڈراموں کے باپ پر مزاحیہ انداز

Apr 27, 2024 | 15:51

دانش نواز ایک ٹیلنٹڈ پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار، ہدایت کار اور میزبان ہیں۔ انہوں نے بطور اداکار متعدد ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا ہے۔ اب وہ اپنی شاندار ہدایت کاری کے لئے جانے جاتے ہیں۔بطور ہدایت کار ان کے قابل ذکر ڈراموں میں ”کشف“، ”عشق تماشہ“، ”خاص“، ”چپکے چپکے“، ”چاند تارا“ اور دیگر شامل ہیں۔دانش نواز ایک اداکارخاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد مرحوم فرید نواز بلوچ پی ٹی وی ٹرانسمیشن کا اہم حصہ رہے ہیں۔ وہ اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز کے چھوٹےبھائی اور ندا یاسر کے دیورہیں۔

دانش نوازشادی شدہ ہیں اور ان کا ایک محبت کرنے والا خاندان ہے. ہدایت کاری کے علاوہ دانش اپنی مزاحیہ اور دوستانہ شخصیت کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔آج ہدایت کار نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک انسٹاگرام ریل شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی ڈراموں میں والد کی اسٹیریو-عام تصویر کشی پر اپنی مزاحیہ تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے ان عام مناظر کی بھی نقل کی جو پاکستانی والد بار بار پیش کرتے ہیں۔دانش نواز اسلام آباد کے ایک مشہور کیفے میں بیٹھ کر پاکستانی ڈراموں پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے اسکرپٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ والد کو ایک ایسے شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو صرف اپنی بیٹیوں کے ناشتے میں دلچسپی رکھتا ہے۔مداح ان کی ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ وہ ابا ہوتے ہیں۔جنہیں مرنا ہوتاہے اور اس کے بعد یتیم ہیروئین کی کہانی آگے بڑھتی ہے۔مداح ان کی ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ جتنے پرسکون ابا ہوتے ہیں ۔ اتنی ہی تیز اماں ہوتی ہے۔ مداح دانش نواز سے اتفاق کر رہے ہیں اور ان کی ویڈیو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں