ہانگ کانگ میں بھارتی مسالوں کی فروخت پر پابندی عائد

ہانگ کانگ میں بھارتی مسالوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق بھارتی مسالوں میں مضر صحت اجزا کی شمولیت کاشبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی بھارتی مسالوں میں ملاوٹ کی اطلاعات کی جانچ کا اعلان کیا ہے۔

ہانگ کانگ نے دو بھارتی کمپنیوں کے مسالوں میں شامل کیمیائی اجزا کے مضرصحت ہونے کے سبب رواں ماہ فروخت معطل کردی تھی۔

ہانگ کانگ کا کہنا تھا کہ بھارتی کمپنیوں کےمسالوں میں شامل کیمیائی اجزا استعمال کے لیے موزوں نہیں، اس سےکینسر کا خطرہ ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق سنگاپور نے بھی بھارتی کمپنیوں کے مسالے مضرصحت کیمیائی اجزا کےسبب واپس بھیج دیئےتھے۔

بھارتی مسالہ ساز دونوں کمپنیوں نے اس رپورٹ پر ردعمل سےگریز کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن