ٹھٹھ میں دریائے سندھ کے بھریا شیدی موری اوروسوبروہی کے مقام پرحفاظتی بندوں میں شگاف پڑنے پرشہرسے لوگوں کی نقل مکانی جاری،

ڈی سی اوٹھٹھ کےمطابق بندوں میں شگاف پڑنے کے بعد پانی تیزسے شہر اورقریبی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ شہرخالی کرکے محفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں۔ ٹھٹھ میں کوٹ عالمولوپ بند میں دو اورایس ایم بند میں پڑنے والا ایک شگاف پرنہیں کیا جاسکا۔ ڈی سی اوٹھٹھ منظورشیخ نے سجاول، میرپور بٹھورو اوربنوں خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ سجاول اوردڑو شہرمکمل طورپرخالی کرالیا گیا تاہم لوگوں کی بڑی تعداد کی اچانک نقل مکانی کی وجہ سے قومی شاہراہ پرٹریفک جام ہوگیا۔ادھرکوٹری بیراج پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب گزررہا ہے۔ اڑتالیس گھنٹوں سے کوٹری بیراج پر پانی کی آمد نو لاکھ اڑٹیس ہزار چار سو اڑتیس کیوسک پر برقرار ہے۔ پانی کا اخراج نولاکھ تیس ہزارایک سوتینتیس کیوسک ہے۔ کوٹری بچاؤ بند کے بعض پشتوں سے پانی کے رساؤ کومحکمہ ایری گیشن اورانتظامیہ نے بند کردیا ہے۔ لاڑکانہ میں گڑھی خدا بخش کوسیلاب سے بچانے کے لیے پندرہ فٹ اونچے اورسولہ فٹ چوڑے بند کی تعمیرجاری ہے۔ بند کی تعمیرکا مقصد گڑھی خدا بخش، رتوڈیرو اورنوڈیرو کوممکنہ سیلاب سے محفوظ بنانا ہے تاکہ بھٹو خاندان کے مزارات کونقصان نہ پہنچے۔ منچھرجھیل کے بند کمزورہونے کے باعث پانی کی مقداربڑھنے سے قریب شہروں کوخطرہ ہے۔ شکارپور کے علاقے گولڑو میں مزید تین گاؤں دین پور، قادربخش اوررساؤ زیرآب آگئے ہیں۔ اس سے پہلے اس علاقے کے تقریباً ایک سوگاؤں زیر آب تھے۔ شہداد کوٹ سے دس کلومیٹر کے فاصلے پرآر بی او ڈی تھری کوسو فٹ کے دو گہرے شگاف پڑے ہیں جس سے پانی تیزی سے شہداد کوٹ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ وارننگ دیئے جانے کے بعد شہداد کوٹ شہرمکمل طورپرخالی ہوگیا ہے۔دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ میڈیا موجودہ صورتحال میں مثبت کردار ادا کرے تاکہ ریسکیو میں آسانی ہو سکے۔ متاثرین کی ریلیف اور ریسکیو کے لئے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ عوام کی منتقلی کے لئے پانچ سوگاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے بھی ٹھٹھ کی ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اورمتاثرین کی مدد کے لئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے. دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ میڈیا موجودہ صورتحال میں مثبت کردار ادا کرے تاکہ ریسکیو میں آسانی ہو سکے۔ متاثرین کی ریلیف اور ریسکیو کے لئے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ عوام کی منتقلی کے لئے پانچ سوگاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے بھی ٹھٹھ کی ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اورمتاثرین کی مدد کے لئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے.

ای پیپر دی نیشن