سیڑھیاں اور لفٹ ناکام ہوگئیں، تھائی لینڈ میں ایک چھ سوچارپاؤنڈ وزنی خاتون کوعلاج کی غرض سے چوتھی منزل سے کرین کے ذریعے نیچے اتارنا پڑگیا۔

چالیس سالہ امنوئے پورن نے فون کے ذریعے ہسپتال کواپنی بیماری کی اطلاع دی تاہم مریضہ کو اتارنے کے لئے سیڑھیاں کام آسکیں اور نہ ہی لفٹ میں انہیں نیچے لایا جاسکا،جس کے بعد بینکاک کے گورنر سکہم پان بوری پاٹ نے خصوصی ہدایت جاری کیں اور خاتون کا چیک اپ کروانے کے لئے ایک کرین بھجوا دی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے چھ سو چار پاؤنڈ وزنی خاتون کو کرین کی مدد سے اس کے چارمنزلہ فلیٹ سے نیچے اتارکراس کا چیک اپ کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ امنوئے پورن کے موٹاپے اور ذیابیطس کا مفت علاج کریں گے۔ اس موقع پر خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھاری بھرکم جسم کی وجہ سے گزشتہ تین سال سے اپنے فلیٹ سے باہر نہیں آئی۔ 

ای پیپر دی نیشن