کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نو ہزارپانچ سو کی سطح پر برقرار۔

کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پانچ پوائنٹس اضافے کے بعد نو ہزار پانچ سو اٹھاسی، جبکہ تھرٹی انڈیکس چھبیس پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار چار سو اکتیس کی سطح پر موجود ہے، کاروبار کے دوران اب تک دو سو انتیس کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا ہے، جن میں سے ایک سو پچیس کمپنیں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، ترانوے کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور گیارہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے، جبکہ مارکیٹ میں اب تک ایک کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ہے، سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جارہا ہے، ان میں لوٹ پی ٹی اے، آئل اینڈ گیس کمپنی، سلک بنک لمیٹڈ، عارف حبیب سیکیورٹیز لمیٹڈ اورمسلم کمرشل بنک لمیٹڈ سرفہرست ہیں۔

ای پیپر دی نیشن