صدر آصف علی زرداری نے بلنداختر رانا کی بطور آڈیٹر جنرل نامزدگی پر چیف جسٹس کے تحفظات کا تفصیلی جواب دے دیاہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ بلند اختر رانا آڈٹ اور اکاؤنٹس میں سینئیر ہونے کی وجہ سے عہدے کے لیے موزوں ترین ہیں۔ خط کے متن کے مطابق بلند اختر رانا کی دوہری شہریت ان کی تقرری میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔ خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں بھی انہیں بری قراردیا جاچکا ہے۔ صدر کی جانب سے بلند اختر رانا کی آڈیٹرجنرل کےطورپرتعیناتی برقرار رکھنے کے بعد ان کی تقریب حلف برداری آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ان سے حلف لیں گے۔ کل چیف جسٹس نے بلند اختر رانا کی آڈیٹر جنرل کے طور پر تقرری پر اپنے تحفظات سے صدر کو آگاہ کیا تھا۔