کراچی اسٹاک مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران بھی محدود مندی رہی اور مارکیٹ میں سرمائے کی مالیت تین ارب نو کروڑروپے کم ہوگئی۔

Aug 27, 2011 | 14:26

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران پانچ میں سے چار روز کاروبار ہوا ۔عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں اتارچڑھاؤ اور کراچی کے حالات نے اس ہفتے بھی سرمایہ کاروں کو محتاط رکھا۔ رواں ہفتے کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بائیس پوانٹس اضافہ کے ساتھ دس ہزار نو سو دو پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران کل چودہ کروڑ انتیس لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوااور اوسط یومیہ کاروباری حجم دو فیصدکمی سے صرف تین کروڑ ستاون لاکھ شیئرز ریکارڈ کیا گیا۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اس ہفتے نو لاکھ اٹھاسی ہزار ڈالرز کی نئی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
مزیدخبریں