ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت اٹھارہ سو روپے کےنمایاں اضافے کے بعد ایک بار پھر ساٹھ ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ۔

Aug 27, 2011 | 14:31

سفیر یاؤ جنگ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں آج بھی تینتالیس ڈالر کا اضافہ رہااور فی اونس سونا ایک بار پھر اٹھارہ سو ڈالر سے تجاوز کرگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے اور آج مزید اٹھارہ سو روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کے دام ساٹھ ہزارآٹھ سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت پندرہ سو تینتالیس روپے بڑھ سے بڑھ کر باون ہزار ایک سو چودہ روپے ہوگئی۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے
مزیدخبریں