انٹربينک ميں پاکستانی روپيہ تاريخ کی کم ترين سطح تک گرگیا جس کے بعدڈالر پہلی بار ستاسی روپے بارہ پيسے کا ہو گيا ہے۔

فاريکس ڈيلرز کے مطابق درآمدی ادائيگيوں کے باعث سرمايہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے جس کے باعث آج انٹربينک ميں کاروبار کے دوران ڈالر کی قيمت ستاسی روپے تيرہ پيسے تک پہنچ گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر قيمت ستاسی روپے بارہ پيسے پر آگئی۔ ادھر اوپن مارکيٹ ميں ڈالر دس پيسے مہنگا ہو کر ستاسی روپے پر پہنچ گيا۔ ماہرين کا کہنا ہے کہ مستقبل ميںبھی روپيہ دباؤ کا شکار رہے گا، جس کی اہم وجہ درآمدی تيل اور بيرونی قرضوں کی ادائيگی ہے۔

ای پیپر دی نیشن