سری لنکن بورڈ الیون اور آسٹریلوی ٹیم کے درمیان تین روزہ میچ بغیرکسی نتیجے کے ختم ہوگیا

Aug 27, 2011 | 14:39

سفیر یاؤ جنگ
کولمبومیں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور سری لنکن اوپنر لاہیرو تھریما نے سینچریاں سکور کیں۔ تین روزہ میچ کے تیسرے اورآخری روزآسٹریلیا کی ٹیم سری لنکا بورڈ الیون کی پہلی اننگز دو سو اٹھاون رنز کے جواب میں تین سو ترانوے رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، کپتان مائیکل کلارک ایک سو چار رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، سری لنکا بورڈ الیون کی طرف سے دلرون پریرا نے تین اور کوسالہ کلاسیکرا نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، ادھر سری لنکا بورڈ الیون نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوہتررنز بنائے، اوپنر لاہیرو تھریما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری سکور کی۔
مزیدخبریں