گلگت میں نویں روز بھی معمولات زندگی بحال نہیں ہوسکے ۔گزشتہ رات بھی نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔جبکہ آج صبح شہر کے علاقے امپھری میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔وقفے وقفے سے ہونے والے ان واقعات کے باعث شہری گھروں میں محصور ہیں۔سڑکیں گلیاں ویران ہیں۔بازار اوردکانیں مسلسل بند رہنے سے شہریوں کو اشیائے ضرورت کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر میں فورسز کے گشت کے باوجود دہشت گردی کے واقعات میں کمی نہیں آرہی۔ادھر گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے شاہراہ قراقرم پر کلیئرنس ملنے کے بعد مسافر گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔اسکردو میں فلائٹ نہ ملنے کے باعث پھنسے ہوئے غیر ملکی سیاح بھی نجی گاڑیوں میں شاہراہ قراقرم کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں
گلگت شہرمیں کاروبارزندگی آج نویں روز بھی معطل۔ تاہم شاہراہ قراقرم پر مسافر بسوں کی سخت سیکیورٹی میں آمدورفت جاری ہے۔
Aug 27, 2012 | 12:28