سپريم کورٹ نے سال دو ہزار دس کے حج انتظامات ميں کرپشن پر ايف آئی اے کو مقدمہ درج کرکے کارروائی کا حکم ديا تھا،ايف آئی اے نےاُس وقت کے وفاقی وزیر حامد سعيد کاظمی، وزارت حج کے اعلیٰ حکام راجہ آفتاب الاسلام، راؤشکيل سميت تمام نامزد ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ملزموں کا ٹرائل، راولپنڈی ميں اسپيشل جج سنٹرل کی عدالت ميں کيا جارہا ہے۔اس کيس ميں حامد سعيد کاظمی کو مارچ دو ہزار گيارہ ميں عبوری ضمانت خارج ہونے پرکمرہ عدالت کے باہرسے گرفتار کرليا گيا تھا، ان کی درخواست ضمانت اسی ٹرائل کورٹ ميں دائرکی گئی، جس پرعدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے انہيں ايک، ايک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پررہا کرنے کا حکم جاری کرديا۔