علی موسی گيلانی اورمخدوم شہاب الدين کی عبوری ضمانت کے مقدمہ کی سماعت لاہورہائيکورٹ کے راولپنڈی بنچ ميں ہوئی، عدالت کو بتاياگيا کہ وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے ديگر فريق وکلاء نہيں آسکے، اس پرعبوری ضمانت ميں انتیس اگست تک توسيع کردی گئی، راولپنڈی ميں ہی انسداد منشيات کی خصوصی عدالت نے ايفی ڈرين کيس کا ٹرائل کيا جو وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے تیس اگست تک ملتوی کرنا پڑا،جبکہ عدالت نے سابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عبدالستار سورانی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ادھر ایفی ڈرین کوٹہ سکینڈل کی تفتیش کرنے والی اے این ایف کی ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مردان سے تعلق رکھنے والے اعظم خان اور کراچی سے آصف شیخانی کو کل اے این ایف ہیڈ کوارٹرمیں پیش ہو کر شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے ان افراد سے کہا گیا ہے کہ اگروہ شامل تفتیش نہ ہوئے توانہیں گرفتارکرلیا جائے گا۔