کراچی سٹی کورٹ کو بم سے اڑانے کا دھمکی آمیز خط بارکوموصول ہوا ہے۔ پانچ دھماکے کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

Aug 27, 2012 | 20:00



کراچی بارکوموصول ہونیوالا خط اسحاق مرزا نامی شخص کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں وارننگ دی گئی ہے کہ سٹی کورٹ میں پانچ خودکش حملے کئے جائیں گے۔اس سیریل کا پہلا دھماکا اٹھائیس اگست کو ڈسٹرکٹ کورٹ ایسٹ میں کیا جائیگا۔ خط کے متن میں خودکش حملے کا وقت صبح نو بجے سے ایک بجے کا لکھا ہوا ہے۔ اسحاق مرزا کے خط میں تین جوڈیشل مجسٹریٹ، چھ پراسیکیوٹرز اور سات وکلاء کو ٹارگٹ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ خط ڈاک کے ذریعے آیا ہے اور بھیجنے والے کا فون نمبراور پتہ بھی موجود ہے۔ کراچی بار کے صدر محمودالحسن کے مطابق انتظامیہ کو خط کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں