جشن آزادی تائیکو انڈو چیمپئن شپ رائل اکیڈمی ٹیم نے جیت لی

Aug 27, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی تائیکوانڈو چیمپئن شپ رائل تائیکوانڈو اکیڈمی ٹیم نے 86 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی۔ فاتح ٹیم نے چار گولڈ، 2 سلور اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا۔ چیمپئن شپ میں 8 سکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ نثار اکیڈمی نے 2 گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈل کے ساتھ 78 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ گوتھی انسٹیٹوٹ آف تائیکوانڈو نے 72 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جس میں 2 گولڈ، تین سلور اور 2 برانز میڈل شامل تھے۔ فن ویٹ میں طاہر اسلم نے گولڈ، ارسلان جاوید نے سلور جبکہ ایم دانش نے برانز میڈل حاصل کیا۔ فلائیٹ ویٹ کیٹگری میں ناصر علی نے گولڈ، ایم خرم نے سلور اور دانش سعید نے برانز میڈل حاصل کیا۔ بینٹم ویٹ میں اسلم ظفر نے گولڈ، ارہد نور نے سلور اور ایم سلطان نے برانز میڈل حاصل کیا۔ فیدر ویٹ میں کامران ارشد نے گولڈ، ایم عثمان نے سلور اور یوسف نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ لائیٹ ویٹ میں شاہد حیدر نے گولڈ، افضل سلیم خان نے سلور اور ایم عمر نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ والٹر ویٹ میں ایم سبحان نے گولڈ، حیدر علی نے سلور اور خالق کامران نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ مڈل ویٹ میں مصطفی سلیم نے پہلی، ارشد ظہور نے سلور اور ایم سلطان نے برانز میڈل جیتا۔ ہیوی ویٹ کیٹگری میں ظفر علی خان نے گولڈ، ہارون کریم نے سلور اور الیاس احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی شہزاد احمد بھٹہ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیا۔

مزیدخبریں