پاکستان بھارت سیریز کو حتمی شکل دے رہے ہیں : سلطان شاہ

Aug 27, 2013

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان اگلے سال بھارت کے ساتھ سیریز کے پروگرام کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیریز لاہور‘ فیصل آباد اور اسلام آباد میں متوقع ہے۔ پاک بھارت کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان پروگرام کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیریز سخت ہوگی کیونکہ ورلڈ رینکنگ میں دونوں ٹیمیں ٹاپ پوزیشنز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے لئے پاکستان کی باصلاحیت اور مستند ٹیم میدان میں اتاری جائیگی کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگلے سال فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور سیریز کے لئے کونسل نے لاہور‘ فیصل آباد اور اسلام آباد کا انتخاب کیا ہے تاہم وینیو کا آخری فیصلہ بعد میں فائنل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیریز تمام کھلاڑی کے لئے اہم ہیں جس میں اچھے اور باصلاحیت کھلاڑی سامنے آسکتے ہیں سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاک بھارت ممالک کی ٹیمیں بلائنڈ کرکٹ کی دنیا میں خطرناک ٹیمیں ہیں کیونکہ 2 ایک روزہ ورلڈ کپ کا چیمپئن پاکستان جبکہ بھار ٹی 20 کا چیمپئن ہے۔

مزیدخبریں