ایشیا ہاکی کپ، پاکستان اور چائنیز تائپے آج آمنے سامنے ہوں گے

ایپوہ (اے پی پی) نویں مینز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج منگل کو مزید دو میچوں کے فیصلے ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم تیسرے اور آخری لیگ میچ میں چائنیز تائپے کے مدمقابل ہو گی۔ پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم چائنیز تائپے کے مدمقابل ہو گی جبکہ دوسرا میچ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم مسلسل دو میچ جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ یہ ایونٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی فاتح ٹیم آئندہ برس شیڈول عالمی کپ کےلئے کوالیفائی کرے گی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 30 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایشین چیمپئن کا فیصلہ یکم ستمبر کو فائنل میچ میں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...