لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے سکولوں اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کو پانی کی نکاسی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی دی جانے والی مہلت ختم ہو گئی۔ آج سے مانیٹرنگ ٹیمیں سرکاری محکموں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے چھاپے ماریں گی جہاں بھی صورتحال ابتر پائی گئی تو اس ادارے کے سربراہ کو نہ صرف انتظامی عہدے سے ہٹایا جائے گا بلکہ اس کے خلاف سخت انضباطی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت خلیل طاہر سندھو نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے دیگر ہسپتالوں کے ایم ایس کو اجلاس میں ان کے اداروں کی وہ تصاویر دکھائی گئیں جہاں گندگی اور کھڑے پانی میں جراثیم پرورش پا رہے تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ان کے خلاف فوری کارروائی کی بجائے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی جو آج ختم ہو گئی ہے۔
”سکولوں اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کو پانی کی نکاسی اور کوڑا اٹھانے کی مہلت ختم“
Aug 27, 2013