لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عالمی سازش کے تحت شیعہ سنی کو لڑایا جا رہا ہے۔ تمام مکاتبِ فکر کے سنجیدہ علماءفرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام نفرت اور قتل و غارت نہیں امن و سلامتی اور محبت کا درس دیتا ہے۔ حکومت بھارتی اشتعال انگیزیوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرے، عالمی برادری شام پر امریکی حملے کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مقاصد پورے کر رہا ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی مذہبی مداخلت کا خاتمہ کر کے فرقہ وارانہ قتل و غارت کو روکا جا سکتا ہے۔
تمام مکاتب فکر کے علماءفرقہ وارانہ کشیدگی روکنے کیلئے کردار ادا کریں: علامہ ریاض
Aug 27, 2013