اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں نیب کے چار ڈائریکٹر جنرلز کی تقرریاں چیلنج کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ چار ڈائریکٹر جنرلز کی گریڈ 21 میں تقرری نیب آرڈیننس 1999ءکی خلاف ورزی ہے، چاروں افسروں کی تقرری سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے دور میں کی گئی جبکہ منظوری نگران دور میں دی گئی۔