سرائیلی ایٹمی پلانٹ سے خارج ہونے والی تابکاری شعاعوں سے قریبی علاقہ زہر آلودہوگیا

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) فلسطین کے جنوب میں واقع اسرائیلی ایٹمی پلانٹ ڈیمونا سے خارج ہونے والی تابکاری شعاعوں سے علاقے کا پانی اور ہوا دونوں زہرآلود ہو گئے ہیں جبکہ عالمی ماہرین نے پلانٹ کو مقامی فلسطینی آبادی کےلئے نہایت مہلک قرار دیدیا۔ ڈاکٹروں کی بین الاقوامی انجمن کے مرکزی عہدیدار اور تنظیم کی فلسطینی برانچ کے چیئرمین ڈاکٹر محمود سعادہ نے ڈیمونا جوہری پلانٹ کے خطرات کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ڈاکٹر سعادہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل فن لینڈ کی ایک این جی او ڈی ایچ ایف نے ڈیمونا ایمٹی پلانٹ سے نکلنے والی تابکاری اور اس کے فلسطینی شہریوں، حیوانی اور نباتاتی زندگی پر اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے۔ ڈیمونا ایمٹی پلانٹ سے نکلنے والی تابکار شعاعوں کے باعث جنوبی فلسطین بالخصوص جزیرہ نما نقب کا 95 فی صد پانی اور ہوا زہر آلود ہو چکے ہیں جو انسانی استعمال کے قابل نہیں رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن