ٹوکیو (نیٹ نیوز) سینکڑوں آوارہ ہرنوں نے ایک مصروف سڑک پر ڈیرے ڈال لیے۔ ہرنوں کے دھرنے سے ٹریفک جام ہو گئی۔جاپانی شہر اوکی ناوا کی مرکزی سڑک پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب سینکڑوں ہرنوں نے سڑک پر ڈیرے ڈال دیئے۔
بعض ہرن سڑک پر بیٹھ گئے جبکہ دوسرے چہل قدمی کرتے رہے۔ ہرنوں کو بچانے کے لیے گاڑیاں رک گئیں اور سڑک پر ٹریفک جام ہو گئی۔ بعد ازاں شہری انتظامیہ نے ہرنوں کو زبردستی ہانک کر سڑک سے ہٹایا۔