اسلام آباد (جاوید صدیق) صدر آصف زرداری کے پیر اعجاز شاہ نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے صدر زرداری کو دوسال تک ایوان صدر میں رکھنے کی ”گوٹی فٹ“ کرلی تھی لیکن صاحب نے کہا میں بھریہ میلہ چھوڑ کے جانا چاہتا ہوں‘ اخبار نویسوں کو الوداعی ڈنر کی تقریب میں نوائے وقت سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے پیر اعجاز شاہ نے کہا کہ میرا زرداری صاحب سے ایوان صدر کا نہیں دل کا تعلق ہے۔ دل کا تعلق بہت طویل ہوتا ہے۔ زرداری صاحب جب چاہیں گے میں حاضر ہوجا¶نگا۔