اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر صدر حامد کرزئی نے پاکستان میں قیام بڑھا دیا ہے۔ وزیراعظم اور افغان صدر کی دوسری ملاقات آج پھر ہو گی جب صدر حامد کرزئی وزیراعظم کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم یہ ظہرانہ مری میں دیں گے۔ صدر حامد کرزئی کا دورہ پاکستان صرف ایک روز کا تھا صدر زرداری سے ملاقات کے بعد وطن روانہ ہونا تھا تاہم سفارتی ذرائع کا دعوی ہے صدر کرزئی نے مذاکرات میں پاکستانی قیادت سے بعض گرفتار افغان رہنماﺅں کی رہائی کا مطالبہ کیا ان میں ملا عبدالغنی برادر شامل ہیں۔ کرزئی ملا برادر کی فوری رہائی چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حامد کرزئی مفاہمتی عمل کی کامیابی میں پاکستان کا بھرپور تعاون چاہتے ہیں۔
کرزئی / دورہ