اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں 2 دن رہ گئے۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق 230 میں سے صرف 14 سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ جے یو آئی (ف) کے سوا کسی بڑی جماعت نے تفصیل جمع نہیں کرائی۔ الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں کو اثاثے جمع کرانے کے لئے 29 اگست کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ تفصیل جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔
اثاثے تفصیلات جمع