کتاب ’’ ون منٹ صوفی‘‘میں صوفی اور تصوف کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ صوفی کون ہوتا ہے، تصوف کیا ہے صوفی کا درس ہوتا ہے کہ اپنی ذات کو نظر انداز کر کے ذات اعلیٰ میں ضم کر دیا جائے، نہ کوئی بندہ رہے اور نہ کوئی بندہ نواز، ہر جانب اور ہر نفس میں صرف اسی کا پر توہے ۔اس لئے صوفیانے اسی بنیاد پر تمام نوع انسان کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کا درس دیا تا کہ انسانوں کی زندگیوں میں ایک خوشگوار تبدیلی پیدا کر کے اسے ذات اعلیٰ کے وجدو کیفیت میں مبتلا کر کے انسانیت کے اعلیٰ ترین مقام پر لے جایا جائے ۔تاریخی اور رویتی اعتبار سے صوفی ازم، خدا کو جاننا ‘ موت کو سمجھنا ، اپنی روحانیت کی آتش کو بھڑکائیں، اپنا مقصد حاصل
کرنا داخلیت کو خارجیت سے ہم اغوش کرنا۔ دوسروں سے مختلف بنیئے دیکھے بغیر ایمان رکھنا۔ استقامت ،ثابت قدم ہونا۔ پیش نظر کو سامنے رکھنا ، اپنی زندگی میں توازن رکھنا ،اپنی زندگی کو مطالعہ سے ہم آغوش کر دیں، آئو اپنی تقدیر کی جانب چلیں، آئو اپنی زندگیوں کو تبدیل کر دیں۔کتاب کے مصنف عظیم جمال ہیں جبکہ مترجم ملک اشفاق ہیں، کتاب کی پروڈکشن ایم سرور اور اہتمام رانا عبدالرحمن نے کیا ہے۔ ناشر:۔ بک ہوم، بک سٹریٹ، 46 مزنگ روڈ لاہور، فون 042-37231518۔(تبصرہ :۔ تنویر ظہور)