حکمران اسوہ حسنہ اپنائیں

مکرمی! 12-8-14 کو نوائے وقت میں نوازشریف کا یہ بیان ’’ملک سوائے جمہوریت کے کوئی طاقت نہیں چل سکتی ہمیں مارشل لاء اور آمریت نے تباہ کیا۔ دراصل عمران خان کا بیان ہے۔ آمرانہ ہتھکنڈوں سے عمران خان معصوم جمہوری بات (چار سیٹوں کی چیکنگ) کا گلا گھونٹا گیا۔ اب بھی ’’بغل میں چھری منہ میں رام رام‘‘ جاری ہے۔ آئین اور جمہوریت کاغذوں تک محدود ہیں۔ عمران اور طاالقادری ان کا نفاذ دیکھنا چاہتے ہیں۔ جب جمہوریت کا روح کو پامال کیا جائے گا تو غیر جمہوری عمل خود بخود آ حاضر ہوگا۔ نوازشریف اسے نوٹ کریں اور حکومتی طور طریقے شریفانہ کریں قانون فطرت ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے۔ اپنی ذات سے زیادہ جمہوریت کو فوقیت دیں تو ملک و قوم کی خدمت ہو گی۔ حکمران ہمیشہ کی زندگی اور طاقت کی بجائے اسوہ حسنہ اپنائیں جو رحمت اللعالمین اور خلق عظیمی ہے۔ عمل صالح تک محدود رہیں اور اللہ کی حکمرانی کا چارہ کریں۔ اللہ کا خلیفہ رہیں۔ (معین الحق 266-P ماڈل ٹائون لاہور )

ای پیپر دی نیشن