خصوصی بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے 8 سو ملین مختص کر دیئے: آصف منہیس

Aug 27, 2014

لاہور  (لیڈی رپورٹر)  صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن پنجاب آصف سعید منیس نے کہا ہے کہ حکومت نے خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے رواں مالی سال کے دوران بجٹ میں 800 ملین روپے کی رقم مختص کی ہے۔  وہ محکمہ تعلیم کے سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں 5 سالہ محکمانہ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ان سکیموں میں عمارات کی تعمیر و مرمت اور سکولوں کی اپ گریڈیشن وغیرہ شامل ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے اپنی ذمہ داریاں خود ادا کریں۔ محکمہ خصوصی تعلیم نے خصوصی بچوں کی بحالی و تعلیم اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔

مزیدخبریں