نانجنگ(ثناء نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم آج( بدھ) کو پانچویں پوزیشن کیلیے نیوزی لینڈ کے مقابل آئے گی۔پیر کو کلاسیفیکشن میچز میں گرین شرٹس نے زیمبیا کو 5-2 سے ٹھکانے لگادیا۔کیویز نے میکسیکو پر 9-2 سے غلبہ حاصل کرلیا،آسٹریلیا اور کینیڈا نے سیمی فائنلز جیت کر میڈلز کا حصول یقینی بنالیا،فائنل فور مرحلے میں ناکام رہنے والے ممالک اسپین اور جنوبی افریقہ برانز میڈل کیلیے صف آرا ہوں گے،ویمنز فٹبال میں پاپوا نیوگنی نے نمیبیا کو 3-2 سے مات دے دی،مینز ایونٹ میں ہونڈراس کو کامیابی ملی،مینز 800 میٹر ریس میں امریکا کے مائلز مارشل نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا، ہینڈبال ویمنز میں کوریا نے سونے اور روس نے چاندی کے تمغے جیت لئے۔
یوتھ اولمپکس : پاکستان ہاکی ٹیم آج نیوزی لینڈ کے مقابل میدان میں اترے گی
Aug 27, 2014