آئندہ سال انگلینڈ کا کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کا امکان نہیں : گراہم سوان

لندن (بی بی سی) انگلینڈ کے سابق سپنرگراہم سوان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والا کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔گراہم سوان کے مطابق انگلش ٹیم کو کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے کے لئے موجودہ کپتان ایلسٹر کک کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق انگلش باؤلر نے ٹیسٹ میچ سپیشل میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہ ہم کرکٹ کا عالمی کپ نہیں جیت سکتے۔انگلینڈ کی جانب سے 79 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 104 وکٹیں حاصل کرنے والے سوان موجودہ ٹیم میں ایلسٹر کک، ائین بیل اور گیری بیلنس کی جگہ ہیمشائر کے جیمز ونس، سرے کے جیسن رائے اور ناٹنگھم کے جیمز ٹیلر کو دیکھنا چاہتے ہیں۔انہیں اس بات پر بھی خوشی ہے کہ اوپنر ایلکس ہیلز آئندہ برس فروری اور مارچ میں ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ سے پہلے سلیکٹروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ایلکس ہیلز کو ٹی ٹوئنٹی کا ماہر جانا جاتا ہے۔ وہ بھارت کے خلاف پیر کو کھیلے جانے والے میچ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے تھے کہ بارش کی وجہ سے وہ میچ منسوخ کرنا پڑا تاہم سوان کو یقین ہے کہ 25 سالہ ہیلز کو اس کے لئے بہت زیادہ انتظار کرنا پڑا۔سوان کا کہنا تھا کہ ایلکس ہیلز کو دو یا تین سال قبل انگلیڈ کی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ ایلکس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ بریج میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 99 رنز بنائے تھے۔ سوان کے مطابق ایلسٹر کک، ائین بیل اور گیری بیلنس جیسے کھلاڑی عالمی کپ نہیں جتوا سکتے تاہم ایلکس ہیلز، جیمز وینس، جیسن رائے، جیمز ٹیلر، جوز بٹلر اور ائین مورکن جیسے کھلاڑی ایسا کر سکتے ہیں۔نڈ کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں 78.16 کی اوسط سے 2,967 رنز بنانے ایلسٹر کک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے تاہم سوان کا کہنا ہے کہ انھیں ٹیم کا کنٹرول کسی دوسرے کے سپرد کر دینا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ایلسٹر کک نے ٹیسٹ میچوں میں خود کو منوایا ہے تاہم اب انہیں ایک روزہ کرکٹ کھیلنے کے لئے مزید پریشان نہیں کیا جانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...