لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے گذشتہ روز بھی جاری رہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں 4 سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، 12ہزار سے شائقین نے مقابلے دیکھے۔ بہاولنگر میں انٹر تحصیل ہاکی ٹورنامنٹ لیاقت پور میںانٹر تحصیل 50 میٹر ریس،رسہ کشی،انٹر تحصیل سطح پر گرلز والی بال میچ، وہاڑی میںانٹرتحصیل بیڈمنٹن مقابلے، جہلم میں کرکٹ میچ، اٹک میں بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ، فٹ بال، میانوالی میں کرکٹ ٹورنامنٹ، رحیم یار خان میں انٹرتحصیل ویٹ لفٹنگ مقابلے، انٹرتحصیل رسہ کشی جبکہ اوکاڑہ میں کبڈی کے میچ ہوئے۔