پاکستان کو 77 رنز سے شکست، دوسرا ون ڈے سری لنکا نے جیت لیا، سیریز1-1 سے برابر

لاہور+ ہمبنٹوٹا (نوائے وقت رپورٹ+ سپورٹس ڈیسک+ ایجنسیاں )سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 77 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ سری لنکا کی جانب سے  پاکستان کو جیت کیلئے دئیے گئے 311 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 233 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ‘ سری لنکا کی جانب سے کپتان اینجلو میتھیوز  کے کیریئر بیسٹ 93‘ جے وردھنے کے 67 اور تشارا پریرا کے جارحانہ 36 گیندوںپر 65 رنز ‘ پاکستان کے وہاب ریاض نے 4 اور محمد حفیظ نے 3شکار کئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 62‘احمد شہزاد 56 رنز بنا کر نمایاں رہے ‘ سری لنکا کی جانب سے  تشارا پریرا کی 4ملنگا اور رنگنا ہیراتھ کی 2,2 وکٹیں ‘سری لنکا  کی کپتان اینجلو میتھیوز نے  ایک روزہ میچوںمیں 3 ہزار رنز مکمل کر لئے ‘ شاندار آل رائونڈ پرفارمنس پر تشارا پریرا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ منگل کو سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آئرلینڈرز نے مقررہ 50 اوورز میں 9  وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔سری لنکا نے بیٹنگ کی تو دوسرے ہی اوور میں 14 رنز کے مجموعے پر تلکرانے دلشان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کمار سنگاکارا نے اپول تھرنگا کا ساتھ دیا تاہم وہ بھی 8 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار ہوگئے جب کہ اوپنر اپول تھرنگا بھی 10 ویں اوور میں 27 رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر ہی عمر اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔ کپتان انجیلو میتھیوز اور مہیلا جے وردھنے نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 122 رنز کی شراکت قائم کی اور جے وردھنے 184 کے مجموعی اسکور پر 67 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، میتھیوز 93 اور تھسارا پریرا 65 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی نے دھواں دھار بیٹنگ کا آغاز کیا   تاہم اسے پہلا نقصان 18 کے مجموعی سکو رپر شرجیل خان کی صورت میںاٹھانا پڑا وہ 9 رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر رنگنا ہیراتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے اس کے بعد کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے آئی لینڈرز بائولرز کی اچھی کلاس لی  اور 12.2 اوورز میں 100 رنز کا ہدف مکمل کرلیا تاہم اس کے بعد پاکستان کی  ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی اور  رنگنا ہیراتھ اور پرسانا نے پاکستانی بیٹنگ کو کافی پریشان کیا اور آسانی سے سکور نہ بننے دیا۔ پاکستان کو دوسرا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں 114 رنز پر اٹھانا پڑا وہ 62 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد  پرسانا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ اس کے بعد  پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔  کپتان مصباح الحق 36، صہیب مقصود 9 اور عمر اکمل 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آل راؤنڈر بلے باز شاہد آفریدی 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ جبکہ فواد عالم 30 رنز بنانے میں کامیاب رہے تاہم تشارا پریرا کی  وکٹ سے باہر جاتی گیندوں پر پہلے صہیب مقصود ‘ پھر شاہد آفریدی ‘ فواد عالم اور وہاب ریاض فیلڈرز کو کیچ دے بیٹھے۔  تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 233 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے شاندار آل رائونڈر پرفارمنس پر تشارا پریرا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے اور سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 30 اگست کو کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...