پاکستان کے حالات سے آگاہ ہیں،فریقین مذاکرات کریں :برطانوی وزیراعظم

Aug 27, 2014

لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاہے کہ وہ پاکستان کے موجودہ حالات سے بخوبی آگاہ ہیں اورفریقین کو چاہیے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالیں ، احتجاج ہر شہری کا حق ہے مگر اس سے ملکی معیشت اورساکھ کو نقصان نہیں پہنچناچاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں جو کچھ ہورہاہے اوہ اس سے بخوبی آگاہ ہیں،اس طرح کے حالات پاکستان کے لیے موافق نہیں ہیں فریقین صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کریں ،ایک اورسوال کے جواب میں کیمرون نے کہاکہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے مگر اس سے ملکی معیشت اورساکھ کو نقصان نہیں پہنچناچاہیے انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہیں اورلمحہ بہ لمحہ کی صورتحال سے انہیں آگاہ کیاجاتاہے۔

مزیدخبریں