رحیم یار خان میں 8 افراد کی فائرنگ چچا بھتیجا قتل‘ گدھا کھیت میں جانے پر قبائل میں دشمنی شروع ہوئی

رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) 8 مسلح افراد نے فائرنگ کر کے چچا، بھتیجا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ گزشتہ روز بستی طیب موضع والانہ میں کندھ کوٹ سے نقل مکانی کر کے رہائش پذیر 18 سالہ یٰسین اور اسکا چچا 23 سالہ دوست علی مقامی زمیندار فیاض ملتانی کے رقبہ میں سوئے ہوئے تھے کہ اسی دوران 8 مسلح افراد علی جان، ساجن، نور حسن، فیضو، علی حیدر و دیگر تین کس نامعلوم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ایس ایچ او اللہ یار سیفی نے میڈیا کو بتایا مقتولین کندھ کوٹ کے علاقہ مصری دی گوٹھ کے رہائشی ہیں جہاں کئی سال قبل گدھا کھیت میں جانے پر دو قبائل میں دشمنی شروع ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...