مذاکرات ناکام: بھارت کا چناب پر ڈیموں کی تعمیر روکنے سے بھی انکار‘ عالمی ثالثی عدالت جائینگے: پاکستان

Aug 27, 2014

لاہور (نیوز رپورٹر)  متنازعہ ڈیموں پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ بھارت نے دریائے چناب پر ڈیموں کی تعمیر روکنے سے بھی انکار کر دیا۔ پانی کی تقسیم پر پاکستان، بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ جس کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف عالمی ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی پر لچک دکھانے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے انڈس  واٹر کمشنرز  کے درمیان گزشتہ روز  تیسرے اور آخری  روز کے مذاکرات ہوئے۔  بھارت نے دریائے چناب  پر جاری ڈیموں  کی تعمیر روکنے سے بھی انکار کر دیا۔ پاکستانی  انڈس  واٹر کمشنر  کا کہنا ہے کہ بھارت معاہدے  کی خلاف ورزی  کر رہا ہے۔  بھارت دریائے چناب  پر 3450 میگاواٹ بجلی  کے پیداواری  یونٹ لگا رہا ہے جبکہ  بھارت نے دریائے چناب  پر جاری ڈیموں  کی تعمیر روکنے  سے بھی انکار کر دیا ہے۔ دریائے چناب  پر ڈیم بن گئے تو پاکستان اپنے حصے  کے 23 فیصد پانی  سے محروم ہو سکتا ہے۔ بھارت نے کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن  کی تبدیلی پر بھی  کسی قسم  کی لچک دکھانے سے انکار کر دیا ہے۔

مزیدخبریں