اسلام آباد (خبرنگار) الیکشن کمشن کے ترجمان نے میڈیا میں شائع/ نشر ہونے والی ایک خبر جس میں کہا گیا تھا ’’ممبران الیکشن کمشن نے چیف الیکشن کمشنر کو اپنے استعفے پیش کئے ہیں‘‘ کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے معزز ممبران نے چیف الیکشن کمشنر کو استعفے پیش نہیں کئے اور نہ ہی چیف الیکشن کمشنر ممبران کے استعفے منظور یا نامنظور کرنے کے مجاز ہیں۔
الیکشن کمشن ارکان کے استعفوں کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان
Aug 27, 2015