رواں سال پہلے 2 ماہ کے دوران زیر گردش قرضے 329 ارب تک جا پہنچے

Aug 27, 2015

کراچی (آن لائن) حکومت کے لیے زیرگردش قرضے درد سر بننے ہوئے ہیں، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سرکار پر پاور سیکٹر کے قرضوں کا بوجھ 27 ارب روپے بڑھ گیا۔ زیر گردش قرضے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں یہ 329 ارب روپے تک جا پہنچے۔ ذرائع کے مطابق مختلف پاور کمپنیاں حکومت کی جانب سے عدم ادائیگیوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ رقم کی قلت برقرار رہی تو بجلی گھر پیداوار کے لیے فرنس آئل خریدنے سے بھی قاصر ہو جائیں اور ملک بھر میں طلب و رسد کا فرق بڑھنے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی طویل ہو جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت فرنس آئل کے بجائے پانی و شمسی توانائی سے سستی بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں تیزی لائے اور بجلی کی ترسیلی کمپنیاں بھی چوری کا سدباب کریں تو زیر گردش قرضوں سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

مزیدخبریں