دوغلی پالیسی: بھارت نے سرتاج عزیز کے ہمراہ جانیوالے وفد کے ویزے ہی نہیں لگائے تھے: رپورٹ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کی دوغلی پالیسی ایک بار پھر کھل کرسامنے آگئی ہے۔ بھارت مذاکرات کی رٹ تولگاتا رہا۔ لیکن مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ بھارت جانے والے پاکستانی وفد کے ارکان کو سرے سے ویزے ہی جاری نہیں کئے گئے۔ بھارتی حکومت کی درخواست پر پاکستان نے مذاکرات کی دوبارہ بحالی کی حامی بھری تھی۔ واضح رہے 23 اگست کومشیرخارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں بھارتی حکام کی مجوزہ ملاقات بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ملتوی ہو چکی ہے لیکن دوسری جانب اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن نے پاکستانی وفد کے پاسپورٹ اور ویزہ درخواستیں آخری روز تک التواء میں رکھیں۔ مذاکرات کی تاریخ گزرنے کے بعد پاکستانی وفد کے پاسپورٹ بغیرویزوں کے ہی واپس کردئیے گئے۔ جس سے صاف پتہ چلتا ہے بھارت سرے سے مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہی نہیں تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...