واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات صرف دہشت گردی سے جڑے ہوئے نہیں۔ بھارت کو پاکستان کے ساتھ ایک نکاتی ایجنڈے پر نہیں تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات کرنا ہو گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی اس تاثر سے متفق نہیں کہ گزشتہ مہینے اوفا میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم میں طے پایا تھا کہ نئی دہلی مذاکرات میں صرف دہشت گردی پر تبادلہ خیال ہو گا لہٰذا پاکستان نے ایجنڈے میں کشمیر کا معاملہ شامل کر کے اعتماد توڑا۔ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملک بیٹھیں اور آپسی مسائل حل کریں۔ ہماری سمجھ کے مطابق کچھ مسائل کا تعلق پرتشدد انتہا پسندی سے ہے جبکہ کچھ کا نہیں، لیکن یہ وہ مسائل ہیں جن پر دونوں فریقوں کو کام کرنا چاہئے۔ جب دنیا بھر میں انسداد دہشت گردی کی بات آتی ہے تو ظاہر ہے امریکہ اپنا کردار ادا کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ باقی ملک بھی ایسا کریں۔
تمام تنازعات دہشت گردی سے جڑے ہوئے نہیں، پاکستان بھارت دیگر مسائل پر بھی بات کریں: امریکہ
Aug 27, 2015