ٹربیونلز کے فیصلوں پر اچھل کود ٹھیک نہیں، عمران الیکشن ہار گئے تو کیا کرینگے: فضل الرحمن

Aug 27, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں پر اچھلنے کودنے کی ضرورت نہیں۔ عمران خان 3 حلقوں میں پھر ہار گئے تو کیا کریں گے۔ عمران کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ پھنس چکے ہیں۔ 2013ء میں مجھ پر دبائو ڈالا گیا کہ دھاندلی پر شور نہ مچائو، میں نے بہت سے لوگوں کا پردہ رکھا ہوا ہے، پردہ نہیں اٹھانا چاہتا۔ 2008ء میں اکرم درانی کی موجودگی میں نوٹوں سے بھرا بیگ دیا گیا۔ کراچی آپریشن اور ضرب عضب سے دہشت گردی کم ہوئی۔

مزیدخبریں