عمران کل لاہور میں بڑا دھماکہ کرنے جارہے ہیں: شیخ رشید

Aug 27, 2015

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کل لاہور میں بہت بڑا دھماکہ کرنے جارہے ہیں۔ نجی ٹی وی پر گفتگو میں شیخ رشید نے کہا صدر ممنون کے رنگ پسٹن بیٹھے ہیں اور انجن دھواں دے رہا ہے، جانور آج بھی قربانی کیلئے تیار ہیں، قصائی کو ڈھونڈ رہے ہیں، افتخار چوہدری نے بھی لال حویلی کے چکر لگائے، ان کی سیاست کامیاب نہیں ہوگی، وعدہ کیا ہے آئندہ بلاول بھٹو کے حوالے سے بات نہیں کروں گا۔ نواز شریف نے ہمیشہ کھوٹے سکے استعمال کیے۔ عمران خان نے مجھ سے بھی مشورہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو مشورہ دیا ہے کہ چپ کرکے واپس پارلیمنٹ آجائو کیونکہ اب وہ حالات نہیں ہیں کہ منتیں کی جائیں گی۔

مزیدخبریں