نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی فائرنگ پر اقوام متحدہ میں احتجاج کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی جارحیت کی مکمل تحقیقات کرے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یو این قیادت کو بھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ ملیحہ لودھی نے بتایا جولائی، اگست میں بھارت نے 100 بار سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، 2015ء میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں رواں ماہ میں ہوئیں۔