کوئٹہ (بیورو رپورٹ)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ ذہنی و جسمانی طور پر فٹ اور اعلیٰ تربیت یافتہ فورس ہی زمانہ امن اور جنگ میں ملکی دفاع کی ضامن ہوتی ہے ملک کو درپیش چیلنجز کی روشنی میں ہمیں اپنی سپاہ کو جدید طرز پر تربیت دینا ہوگی ۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز سدرن کمانڈ کوئٹہ میں سمال آرمز فائرنگ کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مقابلوں میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اعلیٰ عسکری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہاکہ پاک فوج ایک بہادر باصلاحیت اور اعلیٰ پیشہ وارانہ سپاہ پر مشتمل ہے۔ انہوں نے فائرنگ مقابلوں میں حصہ لینے والے افسران کی اعلیٰ تربیتی مظاہرے اور دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذہنی و جسمانی طور پر فٹ اور اعلیٰ تربیت یافتہ فورس ہی زمانہ امن اور جنگ میں ملکی دفاع کی ضامن ہوتی ہے ملک کو درپیش چیلنجز کی روشنی میں ہمیں اپنی سپاہ کو جدید طرز پر تربیت دینا ہوگی۔
کمانڈر سدرن