اٹلانٹا: امریکی ڈاکٹروں نے پاکستانی پاپ سنگر عالمگیر کے دونوں گردے نکال دیئے

اٹلانٹا (آئی این پی) پاکستانی پاپ سنگر عالمگیر امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے سٹی ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے، آپریشن کے ذریعے ہسپتال انتظامیہ نے ان کے دونوں گردے نکال کر ٹرانسپلانٹ کے لیے انھیں 4 جنوری 2016 کی تاریخ دی ہے۔ مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر نے بتایا کہ وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ اب وہ گھر میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی واک کرتے ہیں انہیں ڈائیلسز کے لیے ہفتے میں 3 بار لازمی ہسپتال جانا پڑے گا۔ امریکن پاسپورٹ کی وجہ سے انہیں بہت سی سہولتیں ہیں انہیں گھر سے ہسپتال لانے لے جانے کیلئے فری ایمبولینس سروس مہیا کی گئی ہے۔ اگلے 2 ماہ میں وہ پاکستان آ جائیں گے۔ ٹرانسپلانٹ کے 20 فیصد اخراجات تقریباً 50 لاکھ روپے ان کے ذمہ ہیں وہ کسی سے امداد لینے کے بجائے اپنے میوزک کنسرٹس کے ذریعے پیسہ اکٹھا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...