اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں اور ہائی کمشنروں کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے خط لکھا ہے۔ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سفیر اور ہائی کمشنر ہفتے میں ایک دن مسائل سننے کیلئے مختص کریں۔ وہ وزارت داخلہ سے متعلق تمام مسائل اکٹھے کر کے تجاویز بھیجیں۔