کراچی (آن لا ئن ) عالمی صرافہ ما ر کےٹ مےں فی او نس سونے کی قےمت مےں نمایاں کمی کے بعد ملکی صرافہ ما ر کےٹوں مےں ایک تولہ سو نا 47ہزاروپے کی سطح سے گھٹ کر 46ہزار وپے کی سطح پر آگےا ۔ بدھ کو عالمی صرافہ ما رکےٹ مےں 23ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قےمت 1132ڈالر پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ ما ر کےٹو ں مےں بھی سونا سستا ہو گےا ۔ ملکی صرافہ ما ر کےٹوں مےں فی تو لہ سونے کی قےمت مےں 650روپے کی کمی رےکارڈ کی گئی سونے کی قیمت 47ہزار150روپے سے گھٹ کر 46ہزار 500روپے ہوگئی۔
ملکی مارکیٹوں میں سونا 650 روپے تولہ سستا
Aug 27, 2015