نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور دیگر پر مشتمل بنچ بھارتی سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ہاتھ کھڑے کردیئے اور کہاکہ اس ملک میں سپریم کورٹ ”رام راج“ قائم نہیں کرسکتی نہ اس حوالے سے کوئی حکم جاری کیا جاسکتا ہے۔ایک این جی او کی طرف سے نئی دہلی میں تجاوزات کیخلاف دائر رٹ کی سماعت کے دوران بنچ نے درخواست گزاران کو جھاڑتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکم دینے سے کیا بھارت میں کرپشن ختم ہوجائیگی، ہم جو کہیں گے وہ سب ہوگا، ایسا نہیں ہوگا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہم بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں مگر ہمارا دائرہ اثر محدود ہے یہی مسئلے کی اصل وجہ ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ