واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن نے شامی کرد فورسز کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریائے فرات کے اس پار چلی جائیں پسپانہ ہوئے تو امریکی حمایت سے محروم ہو سکتے ہیں، امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ اگر شامی کرد جنگجو اس وعدے کو پورا نہیں کرتے تو پھر وہ کسی بھی صورت میں امریکہ کی حمایت حاصل نہیں کر سکیں گے، فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی سمیت ہم کئی اہم معاملات پر ترک حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
لیکن اس عمل میں قانونی معیارات کو پورا کیا جانا چاہیے، امریکہ ایسے شخص کے تحفظ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا جو ہمارے اتحادی کو نقصان پہنچاتا ہے۔