راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی پولیس نے بنک ڈکیتیاں روکنے کا نرالا ہی طریقہ اختیار کیا ہے۔ دہشت گردی کے خوف سے سکول اور تعلیمی ادارے بند ہوتے دیکھے لیکن راولپنڈی انتظامیہ نے دن دہاڑے بنک بند کرا دیئے۔ بنکوں کے شٹر زبردستی بند کرا دیئے گئے۔ باہر قطاروں میں کھڑے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔